اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف وفد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر لاہور میں موجود وزیراعظم شہباز شریف سے ویڈیو لنک پر بات ہوئی، وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ویڈیو لنک ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔وزیراعظم نےآئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والےمعاملات کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو اچھی خبر دیں گے اور آج ہی آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔