ملتان، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ضلعی صدر بلال بٹ، جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتازسمیت لیگی ورکرز کومریم نواز کے دورہ ملتان میں کوئی وقعت نہیں دی جارہی: مسلم لیگ (ن) کےرہنماوں کی پریس کانفرنس
ملتان (صفدربخاری سے)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں سابق چیئرمین رسالت خان شیر وانی، چوہدری اسلم ہمایوں، ضلعی صدر یوتھ ونگ طارق امیر عباسی ،سٹی صدر لیبر ونگ منیر اختر لنگاہ ، سید مطیع الحسن بخاری، سردار منظور کھوسہ، مخدوم رفیق کریمی، مسعود احمد قریشی، مسعود احمد لودھی ،اعجاز برکت شیخ، وسیم اکرم میئو، مرزا توفیق بیگ ودیگر نے پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مقامی قیادت اور پیرا شوٹر انویسٹرز کی اجارہ داری کی وجہ سے لیگی ورکرز کو پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کے دورہ ملتان استقبال اور ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں کوئی وقعت نہیں دی گئی یہاں تک کہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، ضلعی صدر بلال بٹ، جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز تک کو بھی اہمیت نہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ آج دس سال گزرنے کے باوجود ملتان سے مسلم لیگ ن کوئی سیٹ نہیں حاصل نہیں کرپائی مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے اور انہیں تحفظات پر مبنی کھلا خط بھی یاداشت کے طور پر پیش کیاجائے گا اور قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکن مریم نواز کے سامنے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے کہ پارٹی اراکین اسمبلی کے ہاتھوں تنظیم کو یرغمال بنا کر ورکرز کو پارٹی قیادت سے دور رکھنے کی ساز ش ہے پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں ، سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ سمیت مقامی ہوٹل میں منعقدہ میٹنگز میں تیس تیس سالوں سے قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنوں کو ورکرزکنونشن کے کامیاب بنانے کے سلسلے میں کوئی ترجیح نہیں دی گئی افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ قربانیاں نظریاتی کارکن ہیں لیکن مقامی قیادت اور لیگی اراکین اسمبلی اور پیرا شوٹرانویسٹرز کو محکمانہ کمیٹیوں میں ترجیح دی جاتی ہے ورکرز کے لئے ڈپٹی میئر کی سیٹوں پر بھی انہی اراکین اسمبلی کے چہیتوں اور بیٹوں کو منتخب کر لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے آج نظریاتی ورکرز شدید پریشانی سے دوچار ہیں بہاولپور میں بھی مریم نواز کے دورہ پر جو واقعہ رونما ہوا وہ بھی انہی اجارہ دار لیگی رہنمائوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر لیگی ورکرز کو ترجیح نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں اقتدار کے ایوانوں میں جانے والے لیگی رہنماخواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع، سٹی، تحصیل کے عہدیداران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے لئے وقت دیں ، آئندہ تنظیمی اور حکومتی عہدوں کو علیحدہ کیا جائے ، غیرمعروف پیرا شوٹرز کو پارٹی ٹکٹ نہ دیا جائے ، اسٹیج پر سینئر ورکرز کو مناسب نمائندگی دی جائے ،محکموں میں چیئرمین کی سیٹ پر منتخب اراکین اسمبلی کے چہیتوں کی بجائے نظریاتی ورکرز کو ترجیح دی جائے ، بلدیاتی انتخابات میں اراکین اسمبلی کے چہیتوں ، انویسٹر کو ٹکٹ دینے کی بجائے ورکرز کو ترجیح دی جائے ۔







































Visit Today : 44
Visit Yesterday : 531
This Month : 5021
This Year : 68740
Total Visit : 173728
Hits Today : 208
Total Hits : 953877
Who's Online : 6























