خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پائیدارامن حاصل کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کے پی پولیس کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشا اللہ ہم اسے حاصل کریں گے۔







































Visit Today : 44
Visit Yesterday : 531
This Month : 5021
This Year : 68740
Total Visit : 173728
Hits Today : 213
Total Hits : 953882
Who's Online : 5























