اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
پشاور: وزیراعظم کی زیر صدارت گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی کا یکجا ہوکر مقابلہ کرنے پراتفاق کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے 7 فروری کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں پیش کیے جائیں گے۔7 گھنٹے جاری رہنے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایا گیا کہ حتمی فیصلے اے پی سی میں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان ودیگر پڑوسی ممالک سے بات کی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکا نے خیبرپختونخوا میں امن بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد پراتفاق کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں وزرا، اتحادی سیاسی رہنما، حکومتی عہدیداروں اورسیدکیورٹی حکام شریک تھے۔







































Visit Today : 44
Visit Yesterday : 531
This Month : 5021
This Year : 68740
Total Visit : 173728
Hits Today : 212
Total Hits : 953881
Who's Online : 5























