قرآن مقدس کی بے حرمتی کرنے والے راسموس پالوڈان کو سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک روم چوک پر سرعام سنگسار کیاجائے
بہاولپور: قرآن مقدس کی بے حرمتی کرنے والے راسموس پالوڈان کو سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک روم چوک پر سرعام سنگسار کیاجائے۔بہاولپور کے قراء کرام کا پشاورکے پولیس لائنز کے سینکڑوں شہداء اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بہاولپور سمیت ملک بھر کے مساجد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ اور دیگر رہنماؤں سمیت بہاولپور کے مدارس اور مساجد کے آئمہ اور معروف قراء کرام قاری ریاض سعید،قاری ذوالقرنین،مولانا مکی،قاری منظور احمد مدنی،قاری اشتیاق،قاری عرفان،قاری نعمت اللہ،حضور احمد عنصر،قاری سعید نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ارباب اقتدار کو چاہیے کہ وہ سویڈن کے شہری راسموس پالوڈان کو سنگسار جب کہ پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دیتے ہوئے ملک بھر سمیت بہاولپور کی مساجد و مدارس کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔قاری مونس بلوچ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاک فوج پولیس بارش و سیلاب سمیت صوبہ تحریک کے شہداء کو کرب وبلا کے شہداء کی صف میں جگہ نصیب فرمائے۔







































Visit Today : 68
Visit Yesterday : 531
This Month : 5045
This Year : 68764
Total Visit : 173752
Hits Today : 325
Total Hits : 953994
Who's Online : 8























