آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں، لیکن مجبوراً ہمیں پوری کرنی پڑیں گی۔پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنج انتہائی مشکل ہے لیکن کیا کریں، مجبوری ہے یہ شرائط ہر صورت پوری کرنی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے اور اس کی شرائط ناقابل تصور ہیں۔وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر دہشت گردوں کو بسانے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن اپنوں سے ہاتھ ملانے کےلیے تیار نہیں۔ یہ دہرا معیار نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کے پی میں ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں ہے، وہ محض اِدھر اُدھر پھرتے رہتے ہیں۔ اِنہیں یہاں کون لایا؟، کس طرح آئے؟، عجلت میں یہاں کا حصہ بنایا گیا ، قوم اس کا جواب چاہتی ہے۔







































Visit Today : 105
Visit Yesterday : 531
This Month : 5082
This Year : 68801
Total Visit : 173789
Hits Today : 440
Total Hits : 954109
Who's Online : 12























