میرا نے ماہرہ اور ریما خان کے ساتھ اپنے اختلافات سے پردہ اُٹھا دیا
لاہور: اداکارہ میرا نے پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور ریما خان سے اپنے اختلافات کے حوالے سے انکشاف کر دیا۔حال ہی میں میرا ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی سے جڑے معاملات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ماہرہ خان اور ریما خان کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ ان کی ماہرہ اور ریما کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ صرف عوام کیلئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سب کے لیے اچھا سوچتی ہوں چاہے وہ ماہرہ ہو یا ریما، ہماری سوچ میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہماری آپس میں کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، یہ تمام لڑائیاں اور رنجشیں عوام کے لیے ہوتی ہیں‘۔میرا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے پاس اداکاراؤں اور مشہور شخصیات کے بارے میں ٹرولنگ اور بُرے تبصروں کے لیے کافی وقت ہوتا ہے۔








































Visit Today : 142
Visit Yesterday : 531
This Month : 5119
This Year : 68838
Total Visit : 173826
Hits Today : 639
Total Hits : 954308
Who's Online : 6























