ملتان /علی پور:علی پورتھانہ سیت پور پولیس کا غریب عورت کےگھردھاوا،بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر تشدد اور گھریلو سامان کی لوٹ مار، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ،تفصیل کے مطابق مسماۃ تاج مائی زوجہ عطا حسین خان قوم رند بلوچ سکنہ موضع سلطان پور تحصیل علی پور کے گھر تھانہ سیت پور اور چوکی گبر آرائیں کی پولیس کا دھاوا۔ بغیر وارنٹ کے گھر میں گھس گئے اور سامان کی تلاشی لی۔ دروازے توڑ کر کمروں میں داخل ہوگئے اور کھانے پکانے کے چولہے تک توڑ دیئے۔ جاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل ، تین بوری کھاد ، پنکھے اور تین دیسی مرغیاں ساتھ لے گئے۔ پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی اور عورتوں کو دھکے اور غلیظ گالیاں دیں۔وجہ عناد یہ ہے کہ پسرم نادر عباس پر مقامی سیاست دان نے جھوٹا مقدمہ نمبر 450/22. مورخہ۔ 27/12/22 کو تھانہ سیت پور میں بجرم 380 ت پ درج کروائی جس کی عبوری ضمانت مورخہ۔ 18/01/23 کو بعدالت جناب ایڈیشنل سیشن جج علی پور سے خارج ہوئی جس پر مقامی پولیس مورخہ۔ 26/01/23 کو صبح سات بجے غیر قانونی طور پر گھر میں گھس آئی۔اور لوٹ مار کی جس پر مسماة تاج مائی نے وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان اورڈی پی او مظفر گڑھ سے اپیل کی ہے کہ اسے پولیس کے ظلم سے بچایا جائے اور غیرقانونی کارروائی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف نوٹس لیکر ایکشن کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔