ملتان (صفدربخاری سے) قومی امن کمیٹی پاکستان اور ہیلپرز بزنس کونسل کے زیر اہتمام پشاور میں پولیس لائن مسجد میں نماز کے دوران دہشت گرد حملہ کے حوالہ سے منعقدہ تعذیتی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ممبرکینٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا، صدر پنجاب علامہ مجاہد عباس گردیزی، سیکرٹری جنرل ملتان کینٹ معظم وحید خواجہ ، سماجی راہنماء صائمہ علی اور گلنار کاشف ایڈوکیٹ نے کہا سفاکیت کی انتہاء ہے۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے پشاور پولیس لائن کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں سانحہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حکومت، سکیورٹی اداروں، عوام اور پارلیمان کا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔، دہشت گرد تخریبی کارروائیوں سے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاڑ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ہمیں جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے تعذیتی اجلاس میں معروف شاعرسیدنعیم کاظمی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، ظفر اقبال خان ، کلب عابد خان ، شیخ محمد طیب، سید علی اصغر رضوی ، علی جمشیدبلوچ، مہرفخرملانہ ایڈوکیٹ ، قاری ابوبکرنقشبندی اور صدرجیولرزایسوس ایشن کینٹ راناشاہداحمد شریک تھے۔