کوہاٹ :  کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں کشی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 30ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز تاندہ ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈو ب گئی تھی جس پردرجنوں افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں جس کے دوران 15افراد کو بچایا لیا گیا تھا تاہم کشی میں سوار زیادہ تر افراد ڈوب گئے تھے ۔ ڈیم میں غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔