پشاور:ترجمان پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پشاور پولیس لائنز میں واقع مسجد میں دھماکہ ہواہے ۔  دھماکے میں30سے زائد ہلاک اور 180 سے زائدافراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا گیاہے جن میں سے 80 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے زیادہ ترافراد کا تعلق پولیس سے ہے ، دھماکے کے وقت مسجد میں ظہر کی نماز کی ادائیگی جاری تھی ، دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہاہے ۔دھماکے کے باعث مسجد کا ایک حصہ شہید ہو گیا ہے ۔پولیس لائنز پشاور کا ریڈ زون علاقہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے نمازیوں کو بھی نکالا جارہاہے