’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ بنیں گی
www.bbcnewshd.com نے Monday، 30 January 2023 کو شائع کیا.
کراچی: بالی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ کا کردار ادا کریں گی۔1972 کی بلاک بسٹری کے پاکستانی ری میک کو حامد حسین اپنی یو اے ای پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائیں گے۔پروڈکشن ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان کی طرف سے ’مینا کماری‘ کے کلاسک کردار کو نبھانے کا امکان ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’پاکیزہ‘ کے ری میک کیلئے متعدد مشہور فنکاروں سے ہماری گفتگو چل رہی ہے اور ماہرہ خان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔فلم ’پاکیزہ‘ کو ستر کی دہائی میں انڈین سینما کی مہنگی ترین فلمی سمجھا جاتا ہے اور یہ فلم اُس زمانے میں ایک کروڑ پچیس لاکھ انڈین روپے میں بنی تھی۔بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے یہ زیادہ مشہور ہوئی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 531
This Month : 5043
This Year : 68762
Total Visit : 173750
Hits Today : 313
Total Hits : 953982
Who's Online : 3























