بہاولپور: صوبہ تحریک کے رہنما ڈاکٹر مدہت حسین کامل اور قاری مونس بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بہاولپور کے سابقہ و موجودہ نمائندوں کی من مانیوں لاپرواہیوں کوتاہیوں غفلتوں کے سبب صوبہ بحالی سمیت اضلاع اور تحصیلوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی ق لیگ کے مخلص نمائندوں اور بہاولپور کے ممبرز نے اعتماد کا ووٹ دے کر حق ادا کردیا ہے۔اب بہاولپور کو محرومیوں کا ازالہ کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجگان برادری کی سرکردہ شخصیات پرنسپل ریٹائرڈ خواجہ نور اللہ خواجہ حبیب اللہ خواجہ اسد اللہ خواجہ حسیب اللہ ڈاکٹر ریاض ورند سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بہاولپور نیشنل اتحاد کے صدر ڈاکٹر مدہت حسین کامل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی دو صوبوں کی منظور ہونے والی قراردادوں کے بعد چمنستان پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کے قائدین کو صوبہ بحالی میں جمہوری آئینی حقیقی اخلاقی اور نظریاتی صوبہ کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔