ملتان میں بجلی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج ، حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف نہیں دےسکتی تو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں: معظم وحید خواجہ، غضنفر ملک و کلب عابد
ملتان (صفدربخاری سے)عزیز بھٹی شہیدروڈ کینٹ پر بجلی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کرتےہوئے سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک اور کلب عابدنے کہا آئی ایم ایف کےتنخواہ دار حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں نے ملکی معیشت اور کاروبار تباہ کردےہیں بڑے پیمانے پر چھوٹے کاروبار اور صنعتیں ختم ہوچکی ہیں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے باعث کاروبار ختم اور رہی سہی کسر طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے معاشی و کاروباری پالیسیوں سےہرشعبہ شدید متاثر اور بےروزگاری وبدحالی میں اضافہ ہوگیا ہے معاشی حالات کاملبہ گذشتہ حکومت پرڈالنےوالوں کی تجربہ کار حکومت میں وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج کےاللوں تللوں پر خرچ ہونے والا سارا بوجھ عوام پرڈالا جارہا ہے تاجروں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف نہیں دےسکتی تو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں اگربجلی ٹیرف اور پیٹرولیم مصنوعات سستی اور لوڈشیڈنگ کنٹرول نہ کی گئی تو بھرپور احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کرینگے



































Visit Today : 521
Visit Yesterday : 509
This Month : 2063
This Year : 65782
Total Visit : 170770
Hits Today : 10587
Total Hits : 897180
Who's Online : 7






















