آرمی چیف پاکستان جنرل عاصم منیرکی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ، دو طرفہ امور و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
bbc news urdu نے Tuesday، 10 January 2023 کو شائع کیا.
ابوظہبی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ہوئی جس میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 596
Visit Yesterday : 509
This Month : 2138
This Year : 65857
Total Visit : 170845
Hits Today : 11232
Total Hits : 897825
Who's Online : 5






















