ہمیں بھی چھت دو” میڈیاورکرزآرگنائزیشن سٹرکوں پر ، ملتان میں نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
ملتان: ہمیں بھی چھت دو” میڈیاورکرزآرگنائزیشن سٹرکوں پر آگئی، ملتان میں نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت صدرایم ڈبلیو او عادل جاوید چودھری نے کی۔ مظاہرین نے فلیکس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ میڈیاورکرز آرگنائزیشن کے صدر عادل جاوید چودھری نے کہا کہ میڈیاورکرز کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کرینگے۔ میڈیاورکرز کو بھی صحافیوں کی طرح پلاٹ دیئے جائیں اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک ہم سٹرکوں پر رہیں گے۔ عرفان چودھری ، فیاض رسول قادری اور محمد شفیق نے کہا کہ میڈیاورکرز گمنام شہید ہیں ۔ میڈیاہائوسز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے کے باوجود میڈیاورکرز کو نہ تو کوئی سہولیات دی گئیں اور نہ ہی کمیونٹی سنٹر نہیں دیاگیا۔ ماضی کی طرح ایک بار پھر میڈیاورکرز کو فراموش کردیاگیا۔مظاہرے میں سینئر ممبر محمد شفیق، جنرل سیکرٹری عرفان چودھری، سینئر نائب صدر فیاض رسول قادری،فنانس سیکرٹری محمد وقاص، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا امتیازشفیق،سلیم انصاری، نصر اللہ خادم، محمد سرفراز، محمد ماجد، محمد اسد، ذیشان احمد راجپوت اور دیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 615
Visit Yesterday : 509
This Month : 2157
This Year : 65876
Total Visit : 170864
Hits Today : 11435
Total Hits : 898028
Who's Online : 4






















