انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس تھیلیسیمیا وارڈمیں ضروری اشیاکی فراہمی، مستحق مریض بچوں کا علاج معالجہ و ضروریات کو پوری کرنا ہماری اخلاقی و مذہبی ذمہ داری ہے : طاہرہ نجم
ملتان : انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس تھیلیسیمیا وارڈ کے لیے ہیٹرمستحق بچوں میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں اس سلسلہ میں کلب صدر طاہرہ نجم،سیکرٹری سعدیہ کرمانی اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری شاہین لنگڑیال نے سوشل ویلفیئر آفیسر فرح ناز کی رہنمائی میں تھیلیسیمیا وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ کے لیے ہیٹر کا عطیہ اور مستحق بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کئے انر ویل وفد نے صدر کلب طاہرہ نجم کی قیادت میں تارے زمین پر ٹرسٹ کے منصوبہ گیم روم کا بھی انچارج مس رضیہ کی رہنمائی میں معائنہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر طاہرہ نجم نے کہا کہ مستحق مریض بچوں کا خیال رکھنا اور انکے علاج معالجہ و ضروریات کو پوری کرنا ہماری اخلاقی و مذہبی ذمہ داری ہے انرویل مڈٹاؤن اس سلسلہ میں خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج خون کے امراض میں مبتلا 48بچوں کے علاج معالجہ کے اخراجات مبلغ 72000روپے ماہانہ انرویل مڈ ٹاؤن ادا کررہا ہے جس کے لیے میں ممبران کلب کی معاونت پر انکی شکر گزار ہوں ہم یہ سلسلہ صرف اللہ کی رضا کے لیے جاری ہے اللہ سبحان و تعالی ہماری کوششیں اور کاوشیں قبول فرمائیں۔





































Visit Today : 104
Visit Yesterday : 622
This Month : 2268
This Year : 65987
Total Visit : 170975
Hits Today : 892
Total Hits : 898982
Who's Online : 6






















