ملتان(صفدربخاری سے)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر رانا عبد الجبار کو مبارکباد اور میاں محمد طفیل انصاری ایڈووکیٹ کی PP-216 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ نوید،شیخ ندیم،حافظ نسیم جمشید،حاجی جاوید جمشید،شیخ اکرم ،عثمان،شیخ کامران کامل،عالم گڈزحاجی فاروق عمر،جہانگیر خان کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیااور ان کوبھی مبارکباد پیش کی اس موقع اہل علاقہ اورسابق وائس چیئرمین شیخ رفیق طوطی ،تصور قریشی کونسلر،رانا ذوالفقار، سردار شاہد پرویز ڈوگر ایڈوکیٹ، فرحان گیلانی، سعید انصاری، یوسف انصاری، عبدالرحمن انصاری، رانا افضل نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا عبد الجباراورمیاں محمد طفیل انصاری ایڈووکیٹ کی دستار بندی کی اس موقع پرانہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی انقلاب صرف وہ لا سکتے ہیں جو اہل، ایماندار اور نظریاتی لوگ ہوں۔ بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگوں نے شامل ہو کر عمران خان اور حقیقی انقلاب کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی میاں محمد طفیل انصاری ایڈووکیٹ PP-216 سے اور رانا عبد الجبار PP-217 کے نظریاتی کارکن ہیں اور آئندہ انتخابات میں ان حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔