بہاولپور: بہاولپور پریس کلب کے گلدستہ کے دو پھولوں اکمل چوہان راحیل طاہر سلیم چوہدری کے پورے گروپ نے میدان مارلیا۔سال نو کے عہدیدار گروپ لیڈر شاہد بلوچ کی رہنمائی میں صحافتی اقدار کے پرچم کے سائے تلے عوامی سیاسی سماجی ملی خدمات کے لئے سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماؤں قاری مونس بلوچ مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری،مخدوم مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ،سردار احمد مجتبیٰ رند،راؤ جاوید عثمانی،ارشاد احمد شاد،مسز شمیم عباسی،زنیرا بلوچ،فاطمہ شعیب،شازمہ رند اور دیگر نے نومنتخب صدر اکمل چوہان جنرل سکریٹری راحیل طاہر سید عاصم اختر،امجد محمود،سہیل پاشی،رانا مقصود سمیت ارکان مجلس عاملہ میاں عزیز الدین،سید مجید ہاشمی،ذیشان ملک،مشتاق احمد بھٹی،خالد سردار،قاسم بھٹی،رانا ذیشان کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب صحافیوں کا گلدستہ شاہد بلوچ کی سربراہی و رہنمائی میں حسب سابق صوبہ تحریک کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار جاری رکھیں گے۔