کراچی میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہو گیا
کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز جاری تھی کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔ یوں کراچی میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہو گیا۔ پاکستان کو ابھی جیت کے مزید 15 رنز درکار تھے جبکہ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 1 وکٹ درکار تھی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز سرفراز احمد تھے، جنہوں نے پاکستان کی جانب سے آج شاندار سنچری سکور کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کی چوتھی سنچری ہے, اس سیریز میں وہ3 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔آج میچ کے آخری دن کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جب پاکستان نے اپنی دوسری اننگز صفر سکور 2کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اوپنر امام الحق اور شان مسعود کو اش سودھی اور پھر میٹ ہینری کی باؤلنگ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امام الحق آج اش سودھی کے خلاف بے چین دکھائی دے رہے تھے اور بالآخر انھوں نے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے سودھی کے خلاف سٹروک کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے سٹپمس سے جا ٹکرائی۔ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شان مسعود کے درمیان 42 رنز کی شراکت قائم ہوئی تو ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ اب پاکستان کی بیٹنگ سنبھل رہی ہے تاہم پھر آف سپنر بریسویل کی گیند پر بابر اعظم بدقسمتی سے ڈاؤن دی لیگ سائیڈ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ بابر نے 5 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد شان مسعود بھی بریسویل کی گیند پر ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں صرف 80 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔اس موقع پر پہلی اننگز میں ناقابلِ تسخیر سنچری سکور کرنے والے سعود شکیل نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 123 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے۔ خیال رہے کہ ان دونوں کے درمیان پہلی اننگز میں بھی 150 رنز کی شراکت قائم ہوئی تھی جس کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ کے پہلے اننگز کے سکور کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل 146 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد بریسویل کی تیسری وکٹ بن گئے۔تاہم سرفراز احمد نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں نہ صرف اپنی چوتھی سنچری مکمل کی بلکہ وہ اس سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ اس وقت گری جب اسے میچ جیتنے کے لیے صرف 46 رنز کی ضرورت تھی۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز آغا سلمان 30 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔پاکستان کو آٹھواں نقصان حسن علی کی صورت اٹھانا پڑا جب وہ صرف5رنز بنا کر ساؤدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد نسیم شاہ اور ابرار احمد ابھی کریز پر موجود تھے کہ امپائرز نے خراب روشنی کے سبب میچ روکنے کا فیصلہ سنایا۔





































Visit Today : 514
Visit Yesterday : 622
This Month : 2678
This Year : 66397
Total Visit : 171385
Hits Today : 3215
Total Hits : 901305
Who's Online : 4






















