ملتان : روزنامہ اعتماد نیوز کے سٹاف رپورٹر محمد عرفان رانا کی تقریب سالگرہ , تفصیل کے مطابق روزنامہ اعتماد نیوز ملتان کے آفس میں سٹاف رپورٹر محمد عرفان رانا کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیف ایڈیٹر ڈاکٹر حنیف چوہان،ایڈیٹر ملک امجد سعید تھہیم،پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 150 و پی پی 215 ملک ارشد اقبال بھٹہ،چیف نیوز ایڈیٹر سید صفدر علی بخاری،میگزین ایڈیٹر میر احمد کامران مگسی،جنرل منیجر طارق عمر چوہدری،جوانٹ ایڈیٹر ملک رضوان اعوان،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ریاض حسین بخاری،ملک خالد نے تقریب میں شرکت کی۔
محمد عرفان رانا نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔شرکاء محفل نے محمد عرفان رانا کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔بعد ازاں شرکاء نے محمد عرفان رانا کی درازی عمر اور روزنامہ اعتماد کی کامیابی اور ترقی کیلئے دعا کی۔