خواجہ فرید انجئنیرنگ یونیورسٹی ضلع کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے 17 ہزار سے رائد طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں
رحیم یارخان(میاں طالب حسین ) ممبر صوبائی امن کمیٹی محمد ریاض نوری نے ممبران امن کمیٹی علامہ نور احمد سیال، محمد عمر اویسی، حافظ محمد ارشد وارثی و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فرید انجئنیرنگ یونیورسٹی ضلع کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے 17 ہزار سے رائد طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں جن کی تعداد آئندہ پانچ سالوں میں مزید بڑھ جائے گی یونیورسٹی کا موجودہ رقبہ انتہائی ناکافی ہے یہ پنجاب کی صحفہ اول کی یونیورسٹی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت چک نمبر103 میں 60 ایکڑ اور چک نمبر 101/پی لکھی والا میں 49 ایکڑ پڑے ہوئے ہیں اور ان رقبے جات کے قانونی تمام معاملات بھی کلئیر ہیں ڈویلپمنٹ بورڈ نے بھی اسے کلئیر کیا ہوا ہے نئی یونیورسٹیز میں بہت کم ایسی یونیورسٹیاں ہیں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود ترقی کی اور معاشی استحکام حاصل کیا اور اس وقت یہی یونیورسٹیز ایک بہترین ماڈل کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہی ہیں۔ اور یہ سب کچھ وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان طاہر کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان میں سے ایک قابل ذکر مثال خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان فاروق، اسسٹنٹ کمشنر سرمد بھگت، اورڈپٹی کمشنر سلیمان خان لودھی ڈاتی دلچپسی لیتے ہوئے عوام الناس اور بالخصوص ضلع رحیم یارخان کے عوام کے وسیع تر مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئےاس رقبے کی سپردگی خواجہ فرید انجئیرنگ یونیورسٹی کو سونپتے ہوئے اس منصوبے کو فورا پایہ تکمیل تک پہنچائیں چونکہ یہ معاملہ صاف و شفاف ہے اورطلباء کے لیے اشد ضروری بھی ہے لیکن لینڈ مافیا کے دباو کو خاطر خواہ نہ لاتے ہوئے اس دیرنیہ مسلے کو فی الفور حل کیا جائے




































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 563
This Month : 2806
This Year : 66525
Total Visit : 171513
Hits Today : 277
Total Hits : 901852
Who's Online : 1






















