ملک کے مختلف شہروں میں 5.8 شدت کا زلزلہ
پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور ملکہ کوہسار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں، ہری پور، پنڈ دادن خان کے شہر اور مضافات میں رہنے والوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔لاہور، خوشاب، فیصل آباد، ملتان ،شیخوپورہ، گلگت، بلتستان، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں ملکی کوہسار مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وہاں ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا۔ وادی لیپہ اور فیصل آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بونیر، دیر بالا، غذر، گاہکوچ، یسین، پھنڈر، ایبٹ آباد، یری پور، عباس پور، چترال، بٹگرام، ٹیکسلا، چکوال، منگلا، کوٹلی آزاد کشمیر، ملتان، ساہیوال اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، خوشاب، پشاور، ہری پور، اٹک، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، مردان، ڈی آئی خان، چارسدہ، کوہاٹ، ٹکسلا، خیبر، ملاکنڈ، سوات، دیر، مانسہرہ، بٹگرام، چلاس، ، داؤدخیل، میرپور آزادکشمیر اور غذر ودیگر علاقوں میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔




































Visit Today : 151
Visit Yesterday : 563
This Month : 2878
This Year : 66597
Total Visit : 171585
Hits Today : 562
Total Hits : 902137
Who's Online : 6






















