بہاولپور: سیاسی دہشتگردی کا اسیر صوبہ بھی بندھے ہاتھ سال نو میں داخل ہوگیا۔پنجاب حکومت کے اہم انتظامی اقدامات جاری۔ ڈویژن اضلاع اور تحصیلوں کے بازار سج گئے۔تاحال بحالی صوبہ بہاولپور سمیت بہاولنگر اور رحیم یارخان پیاسے ہی رہے.ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور یوتھ کی ضلعی صدر زنیرا بلوچ جنرل سکریٹری فاطمۃ الزہرہ دیگر عہدیداروں شمائلہ جی جان،ڈاکٹر شازمہ رند،دعا خان،حادیہ اجمل،انابیہ بلوچ،طوبیٰ عباسی،عروبہ عباسی اور علینہ اسلام نے سال نو 2023ء پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا سال نو کے ساتھ نئے جذبوں اور ولولوں سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے مرکزی قائدین قاری مونس بلوچ مسز شمیم عباسی کی قیادت میں نئے سال میں پوری جرأت کے ساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے کردار ادا کریں گے۔تاکہ 2023ءصوبہ بحالی کا سال ثابت ہوسکے۔