ملتان،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے استحصال کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک
ملتان(صفدربخاری سے) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کے استحصال کی روک تھام کیلئے 9 نمبر چونگی چوک پر عوامی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف فوکل پرسن آصفہ سلیم ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس سوشل ویلفیئر پنجاب پولیس کے آفیسرز نے شرکت کی بیورو ترجمان کے مطابق آگاہی واک کا مقصد بچوں کو
بدسلوکی اور استحصال کے بارے میں آگاہی دینا اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کا اجاگر کرنا ہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر فوکل پرسن آصفہ سلیم اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ جو قوم اپنے بچوں کی حفاظت نہیں کر سکتی وہ کامیاب نہیں ہو سکتی بچوں کے استحصال اور بدسلوکی سے بچاؤ کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا آگاہی واک کے ذریعے لوگوں میں بچوں کے استحصال کی روک تھام اور چائلڈ پروٹیکشن کا شعور پیدا کرنا ہے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بچے اس قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کے استحصال اور زیادتی سے بچانا چاہیے استحصال اور بدسلوکی بچوں کے ذہنوں پر ایک صدمہ چھوڑتی ہے جس سے بچوں کے اعتماد اور شخصیت کو نقصان پہنچتا ہے آگاہی واک کے دوران بچوں کے تحفظ بچوں کے استحصال کی روک تھام کے حوالے سے نعرے بھی لگائے گئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی عوامی آگاہی مہم میں سرکاری آفیسرز این جی اوز کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے ممبران تاجر تنظیموں کے نمائندوں نند لال، سہیل احمد، مدنی یار، عباس راجپوت،شاہد انصاری،ڈاکٹر غضنفر ملک، کلب عابد خان، یاسمین خاکوانی،سائرہ زیدی، سلیمہ احمد، عشرت حسین، وقاص فرید، خرم شہزاد و دیگر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی عام شہریوں کی بھی شرکت آگاہی واک کے دوران بچوں کے تحفظ اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے.




































Visit Today : 244
Visit Yesterday : 563
This Month : 2971
This Year : 66690
Total Visit : 171678
Hits Today : 1224
Total Hits : 902799
Who's Online : 13






















