ملتان :  عالمی مالیاتی اداروں کےتنخواہ دار حکمرانوں اور ٹیکس بیوروکریسی نے پاکستانی معیشت اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے آئی ایم ایف کی تمام سخت شرائط صرف عوام اور سفیدپوش طبقہ کیلئے ہیں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے ساتھ معاہدے کیے جاتےہیں تاجربرادری 8 بجے دوکانوں کی بندش اور پیٹرول بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں کومستردکرتی ہے حکومت فوری طور پر وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کی فوج ظفر موج کی ڈاؤن سائزنگ اور بےلگام حکومتی اخراجات ومراعات کنٹرول اور عوام کو ریلیف دے وگرنہ تاجربھرپور احتجاج شروع کرینگے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، ظفر اقبال خان، ملک زاہداعوان، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے غنی بخاری روڈ کینٹ پر مختلف بازاروں کے صدوراور عہدیداران کےہمراہ احتجاج کرتےہوئے کیا انہوں نے مذید کہا سیاست دان اور بیوروکریسی کے بچے اور اثاثے بیرون ممالک جبکہ لوٹ مار کیلئے مرکز ہمارا پاکستان بنا رکھا ہے اور اللوں تللوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈالتےہیں حکومت ہوش کےناخن لے اور عوام وتاجرکش پالیسیوں پر عملدرآمد بندکرے احتجاج میں شیخ محمد شفیق، اخترحسین، خواجہ داشاد، تسنیم نقوی، باسط توقیر انصاری، شیخ طاہر، ایاز راجپوت ودیگرشریک تھے