بانی پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وطن عزیز پاکستان کوایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا : خالد حنیف لودھی
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وطن عزیز پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا اور معاشی،زرعی،لیبر اصلاحات کی طرف خصوصی توجہ دی،73 کا آ ئین دیا اور قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کرکے تاریخ رقم کی غریب کو پارلیمنٹ کے ایوانوں میں جگہ دی سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی تاکہ وہ ایک دوسرے کے بازو بنیں اسی طرح شملہ معاہدہ ،93 ہزار قیدیوں کو انڈیا سے آ زاد کرایا اور اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آ زادی کے لیے حقیقی معنوں میں مقدمہ لڑا سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سابق مشیر وپیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ نے کہا کہ معاشرے کے مظلوم عوام کو معاشی طور پر ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے لیکن عمران خان نے غریب عوام کا نہ صرف معاشی قتل کیا بلکہ ملک وقوم کو آ ئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے سخت ترین معاہدے کرکے بیش بہا قرضوں میں جکڑ دیا جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے شہریوں کی بھلائی کی طرف بھرپور توجہ دی تعلیم،صحت،زراعت وصنعت کے شعبہ کی بہتری کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کیا دور دراز علاقوں میں پانی،بجلی،گیس سڑکوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے صرف یہی نہیں بلکہ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ کا اجراء کرکے شناخت دی سٹیل ملز،علامہ اقبال یونیورسٹی سمیت بیش بہا تعلیمی ادارے بنائے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کارہائے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا یہی وجہ ہے کہ پا رٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے ملک وقوم دوست پالیسیوں کو پروان چڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری آ ئندہ وزیراعظم ہوں گے آ ج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن سیکریٹریٹ ایم ڈی اے چوک پر پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم وپارٹی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کی ، مہمان خصوصی سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی تھے ۔ تقریب میں سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ ، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزاد ،راؤ ساجد محمود،مرزا نزیر بیگ،اشفاق بلوچ،شگفتہ حبیب ،ملک اللہ بخش بھٹہ،ملک عاشق بھٹہ ،اسلم بھٹی،رانا صفدر نون،شاہد رضا صدیقی ،محمد سلیم ڈاہر ،کوثر شاہین ،نادر سلطان،خلیل راں،حاجی امین ساجد ،نزیر احمد گجر،حاجی اکرم انصاری ،شہباز ڈوگر ،ممتاز نعیم،نزیر یوسف انصاری،جمیل حیدر نقوی،جاوید جنجوعہ،محمد شاکر،عابد بلوچ،قیصر عباس صدیقی ،وسیم عباس نقوی ،سید جودت ندیم،نزر اللہ خان ،یسین جاوید ،اکبر عاربی سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی خالد حنیف لودھی نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کسان،مزدور،طلبہ،خواتین کے حقوق کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے ۔


































Visit Today : 266
Visit Yesterday : 563
This Month : 2993
This Year : 66712
Total Visit : 171700
Hits Today : 1441
Total Hits : 903016
Who's Online : 6






















