مکہ مکرمہ: لندن کے میئر صادق خان نے اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔مئیر لندن صادق خان نے فیملی کے ساتھ عمرہ ادا کیا اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی۔ٹوئٹرپر بیان میں صادق خان کا کہنا تھا کہ سال 2022 کا اختتام رحمت بھرا اور مبارک ثابت ہوا۔ خوشی ہے کہ میرے اور میری فیملی کے لیے سال کا اختتام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری اور عمرے کی ادائیگی پر ہورہا ہے۔انہوں نے نئے سال کی آمد پر سب کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔