کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 19 افراد جل کر ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Friday، 30 December 2022 کو شائع کیا.
نوم پنھ: جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 19 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے شہر پوئے پیٹ کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں پھنسے متعدد لوگوں نے جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے 60 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آدھی رات کو بھڑکنے والی آگ پر متعدد فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 563
This Month : 2906
This Year : 66625
Total Visit : 171613
Hits Today : 737
Total Hits : 902312
Who's Online : 5






















