ایمانداری سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے ، دونمبر غیر میعاری اشیاء فروخت کرنا جرم ہے : ثاقف راحیل خان
ملتان ( صفدربخاری سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل ثاقف راحیل خان ، چیف کوآرڈینیٹر کنزیومر رائٹس ایسوسی ایشن/مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ غضنفر ملک ، صدر مال پلازہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اعجاز کریم ،صدرامن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان، تاجرراہنماءسیدتہوررضوی اور محمد علی رضوی نےکہا ہے دیانتداری اور ایمانداری سے کاروبار میں برکت ہوتی ہے دونمبر غیر میعاری اشیاء فروخت کرنا اور صارف کا معاشی استحصال کرناجرم ہے تاجروں کوچاہیے صارفین حقوق اور قانون کااحترام کریں اور اشیاء فروخت کرتےہوئے فروختگی کی رسید اور وارنٹی/گارنٹی بارےمکمل معلومات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوریجنل موبائل اسسریز شاپ مال پلازہ کینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا صارف شہری شکایات کا فوری ازالہ اور دادرسی کیلئے کنزیومر عدالت اور کونسل مفت رجوع کرسکتےہیں تقریب میں سول سوسائٹی کینٹ اور کینٹونمنٹ تاجرتاجر تنظیموں کے عہدیداران شریک تھے۔



































Visit Today : 76
Visit Yesterday : 563
This Month : 2803
This Year : 66522
Total Visit : 171510
Hits Today : 261
Total Hits : 901836
Who's Online : 4






















