امارات؛ ملازمین کو نجی کاروبار کیلیے ایک سال کی تنخواہ اور چھٹیاں دینے کا اعلان
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 28 December 2022 کو شائع کیا.
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023 سے ہوگا۔چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 50
Visit Yesterday : 563
This Month : 2777
This Year : 66496
Total Visit : 171484
Hits Today : 155
Total Hits : 901730
Who's Online : 3






















