اداکارہ صنم چوہدری کا ماضی میں گزاری زندگی پر اظہار ندامت
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 28 December 2022 کو شائع کیا.
لاہور: اداکارہ صنم چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ماضی میں گزاری زندگی پر پچھتاوا ہے۔ٹی وی کی متعدد ہٹ سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں۔ اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے۔صنم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ مسلمان ہونے کے باجود میرا طرز زندگی سیکولر تھا۔ اپنی غلطیوں اور گناہوں کے باجود خود پر اللہ تعالیٰ کا کرم اورمہربانیوں پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔صنم چوہدری نے کہا کہ مجھے یہ سوچ کر ندامت ہوتی ہے کہ اسلام میں حرام قرار دیے گئے کاموں پرمجھے برا محسوس نہیں ہوتا تھا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 538
Visit Yesterday : 622
This Month : 2702
This Year : 66421
Total Visit : 171409
Hits Today : 3371
Total Hits : 901461
Who's Online : 5






















