ملتان (صفدربخاری سے) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب زرعی پیداوار کے لحاظ سے بہترین خطہ ہے جہاں پر پڑھے لکھے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو کیمیکلز ادویات کے بغیر فصلوں کے معیار کو بہتر بناسکتے ہیں کاشف کار فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین منیر شاہین،وائس چیئرمین انجینئر ممتاز احمد خان نے کہا کہ آ ج اس بات کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو زہریلی سبزیاں ،پھل کھلانے کی بجائے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور نہروں میں شامل ہونے والے فیکٹریوں ،کارخانوں،ملوں سے آنے والےسیوریج کے زہریلے پانی سے پاک کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں کاشتکار فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین منیر شاہین ،وائس چیئرمین انجینئر ممتاز احمد خان سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر پی ایس پی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ ، محمد یامین ، خواجہ لیاقت علی ، شیخ خالد جمیل ، سردار فدا حسین گاڈی ، تصور عباس ، محمد امجد ، رانا اسرار احمد ایڈووکیٹ ، محسن علی ، اللہ رکھا ، محمد آصف بندیشہ ، ملک امجد سعید ، صفدر بخاری ، محمد مدثر ، بشیر احمد بھی موجود تھے شبیر قائم خانی نے مزید کہا کہ پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے اسی لیے اتنے بڑے صوبہ میں مزید انتظامی صوبے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کے مفاد کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں شہریوں کو نہ صرف پینے کا صاف پانی میسر ہو بلکہ انہیں کیمیکلز ادویات سے پاک سبزیاں اور پھلوں سمیت دیگر فصلات مہیا ہوں اور وہ مختلف موذی بیماریوں سے بچیں تاہم اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ذمہ دار ادارے بھی شہریوں کی زندگیوں کو کیمیکلز ادویات سے تیار شدہ فصلات سے بچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں پاک سرزمین پارٹی شہریوں کی زندگیوں کو زہریلی فصلات سے بچانے کے لیے بھرپور تعاون کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی زہریلے کیمیکلز سے تیار شدہ فصلات کی بجائے صاف پانی سے فصلوں کی کاشت کے حوالے سے جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی اور اس سلسلے میں کاشت کار طبقہ کو بھی سرفہرست رکھا جائے گا ۔