قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی بقاء اور سلامتی افضل ترین ہے ، ہمیں مذہبی اور سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہے:ملتان میں یوم قائد اعظم اورکرسمس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے مقریں کا خطاب
ملتان : قومی امن کمیٹی پاکستان اور ہیلپرز بزنس فورم کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم اورکرسمس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ معظم وحید خواجہ ، سٹی صدرمنیارٹی ونگ پیٹرک سرفراز گل، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، صدرامن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، سینئرنائب صدرخواجہ دلشاداحمد، ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا اور ماہرتعلیم و ٹرینگ ایندریسرچ کنسلٹنٹ صائمہ علی، سیف اللہ ملک نے کہا استحکام پاکستان اور درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ہمیں ملک میں بین المذاھب ومسالک ہم اہنگی کیلئے مثبت اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی بقاء اور سلامتی افضل ترین ہے ہمیں مذہبی اور سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہے تقریب کےدوران قومی امن کمیٹی پاکستان (پنجاب)کےصدر علامہ السیدمجاہدعباس گردیزی نےملکی استحکام ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا اور دفاع پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی بلندی درجات کیلئے دعاکرائی تقریب کےدوران بابائے قوم محمدعلی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کےحوالہ سے کیک کاٹاگیا۔





































Visit Today : 105
Visit Yesterday : 622
This Month : 2269
This Year : 65988
Total Visit : 170976
Hits Today : 897
Total Hits : 898987
Who's Online : 3






















