مراد سعید کے گھر پر مسلح افراد کے دھاوا بولنے کامعاملہ ، صدر نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا جس میں 18 اگست کو مسلح افراد کے مراد سعید کے گھر میں گھسنے کے معاملے کو اٹھایا گیا ۔ صدر نے اپنے خط میں کہا کہ مراد سعید کو درپیش شکایات کا ازالہ کریں ، مراد سعید نے شدید الزامات عائد کئے اور کہا کہ ان پر مدینہ واقعے واقعے کی بوگس ایف آئی آر ملک بھر میں درج کی گئیں ، وہ اس وقت پاکستان میں تھے ، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ مراد سعید نے مالا کنڈ سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا مسائلہ اٹھایا ، انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں ، 18 اگست کو مسلح افراد مراد سعید کے گھر میں داخل ہوئے ، پولیس نے اس وقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی ، نامعلوم افراد نے تعاقب کیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتیں ۔






































Visit Today : 596
Visit Yesterday : 509
This Month : 2138
This Year : 65857
Total Visit : 170845
Hits Today : 11245
Total Hits : 897838
Who's Online : 5






















