عدالت نے اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 24 December 2022 کو شائع کیا.
لبنان: عدالت نے لبنان کی اسٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیباکی جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں شاملِ تفتیش اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں سلیبا کو رِہا کر دیا گیا تھا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 558
Visit Yesterday : 509
This Month : 2100
This Year : 65819
Total Visit : 170807
Hits Today : 10918
Total Hits : 897511
Who's Online : 6






















