مسلم لیگی رہنما شیخ محمد اسامہ زین کی والدہ انتقال کر گئیں،ایصال ثواب کے لئےختم قرآن وقل خوانی دربار عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید پر ادا کی گئی
ملتان : تحریک صوبہ ملتان کے سینئر وائس چیئرمین ممتاز مسلم لیگی رہنما شیخ محمد اسامہ زین کی والدہ محترمہ کی ختم قرآن وقل خوانی کی تقریب دربار عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید پر منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے شیخ محمد طارق رشید ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی شیخ محمد ندیم سابق ایم پی اے مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی چیرمین اختر عالم قریشی میاں قسور بھٹی زاہد بشیر قریشی واصف محمود بٹ مخدوم زادہ ارتظی گیلانی حاجی محبوب قریشی حاجی محمد صادق حافظ محمد شہیر اسامہ مخدوم سید حسن محمود گیلانی سید فرحان گیلانی سید تصویر گیلانی حافظ سعید سرمد سیعدی حاجی غلام حسین درباری۔ محمد نعیم قریشی غلام مصطفی محمد آصف شبیر احمد نورانی سمیت حافظ محمد سعید سرمد مولانا محمد لیب ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کا احترام عزت و تکریم کا حکم دیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماں کے قدموں میں جنت ہے جس نے ماں باپ کی عزت کی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو والدین کی خدمت کے زریعے بخشش فرمائے گا قل خوانی کی تقریب میں بھاری تعداد میں سیاسی سماجی کاروباری اور تجارتی شخصیات نے شرکت کی دعا مخدوم سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کرائی









































Visit Today : 234
Visit Yesterday : 536
This Month : 770
This Year : 64489
Total Visit : 169477
Hits Today : 2180
Total Hits : 877892
Who's Online : 5




















