زندگی گزارنے کیلئے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں، آئمہ بیگ
www.bbcnewshd.com نے Monday، 19 December 2022 کو شائع کیا.
کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انھیں زندگی گزارنے کے لیے اب کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ایک انٹرویو کے دوران آئمہ بیگ نے کیریئر میں اپنی پسند اور ناپسند سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔شادی سے متعلق سوال پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔آئمہ بیگ نے کہا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص زندگی میں آگیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی بصورت دیگر مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 11
Visit Yesterday : 536
This Month : 547
This Year : 64266
Total Visit : 169254
Hits Today : 18
Total Hits : 875730
Who's Online : 6




















