بورےوالا:  گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی بورےوالا آمد. انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء کامران یوسف گھمن کی دعوت پر بورےوالا کا دورہ کیا ان کی آمد کے موقع پر معصوم شاہ روڈ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کامران یوسف گھمن نے گورنر بلتستان سید مہدی شاہ کا شاہانہ استقبال کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مقامی سیاسی و سماجی معززین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ایک دور اندیش لیڈر ہیں جو ہر قسم کے سیاسی حالات کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے وفاق اور صوبوں میں بھرپور نمائندگی حاصل کریں گے