بنوں :  دہشت گردوں کی جانب سے بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو رہا کرالیا گیا۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی عملے کو بھی یرغمال بنالیا ہے اور ایک ویڈیو جاری کرکے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں افغانستان تک محفوظ فضائی راستہ فراہم کیا جائے۔ بی بی سی کے مطابق بنوں کینٹ میں سی ٹی ڈی کے دفتر میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ اس وقت پاک فوج موقع پر پہنچ چکی ہے اور آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی جانب سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔ دہشت گردوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں افغانستان تک محفوظ راستہ فراہم کیا جائے ورنہ وہ یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو قتل کردیں گے۔