حکمران نئے انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا اعلان کریں : کرامت علی شیخ
ملتان: پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران نئے انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا اعلان کریں تاکہ ساؤتھ پنجاب میں بسنے والے کروڑوں مظلوم و محکوم عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو جو گزشتہ 75 سالوں سے تعلیم،صحت سمیت دیگر گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں لیکن افسوس کہ جنوبی پنجاب کی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ایوانوں میں بیٹھے والے عوامی نمائندے حقیقی معنوں میں وہ کردار ادا نہیں کر رہے ہیں جو ہونا چاہیے تھا مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی،پی ٹی آ ئی سمیت صوبہ بناؤ محاذ کے کرتا دھرتاؤں نے بھی اقتدار کے خوب مزے لوٹے لیکن ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے یہاں کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز واپس اپر پنجاب پر لے جاکر خرچ کئے جا رہے ہیں جس کے ذمہ دار جنوبی پنجاب کے عوامی نمائندے اور بیوروکریسی میں بیٹھے وہ افسران ہیں جو اس خطہ کی ترقی و خوشحالی کی بجائے تخت لاہور کے گن گاتے ہیں اور یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کراچی میں قائد مصطفی کمال کو جب موقع ملا تو انہوں نے بہت ہی کم وقت میں کراچی کو روشنیوں کے شہر میں تبدیل کردیا پی ایس پی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی آ واز ایوان بالا تک پہنچاتی رہے گی تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہری پی ایس پی کا ساتھ دیں تو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو عملی معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے بلکہ خطہ میں بے روزگاری بھی ختم ہو سکتی ہے








































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 0
This Month : 434
This Year : 64153
Total Visit : 169141
Hits Today : 2537
Total Hits : 874351
Who's Online : 11




















