ملتان ( صفدر بخاری سے) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ملاقات کی. اس موقع پروزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے چیئرپرسن سارہ احمد کو اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی سارہ احمد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ پیش کیا.وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا عالمی ایوارڈ کیلئے ٹاپ ٹین افراد میں منتخب ہونے پر اظہار مسرت کیا وزیر اعلی نے کہا کہ بے سہارا بچوں کی مدد کاٹاسک دراصل انسانیت ہمدردی کا بہترین نمونہ ہے۔ بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنا معاشرتی المیہ ہے،ایسے عناصر کا قلع قمع کرینگے بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں لا کر مفید شہری بنانا چاہتے ہیں۔ شہری بچوں کوبھیک یا خیرات نہ دے کر حوصلہ شکنی کریں۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے مستقبل میں بھی بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا.اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا