صوبہ بحالی کی امید میں عدم جمہوریت سیاسی بربریت اور سول آمریت کی قید میں بہاولپور گن گن کر سانسیں لے رہا ہے
بہاولپور: صوبہ بحالی کی امید میں عدم جمہوریت سیاسی بربریت اور سول آمریت کی قید میں بہاولپور گن گن کر سانسیں لے رہا ہے۔سمجھوتہ برانڈ کی چودہ سیاسی برانچوں کے قائدین پی ٹی آئی سمیت بہاولپور کے عوام کے ناتواں وجود کی شریانوں سے لہو نچوڑ کر مشروب جاں سمجھ کر پیٹ میں انڈیل رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ،اکرم انصاری،ارشاد احمد شاد اور دیگر نے سینیئر صحافی اظہر علی دانش کی والدہ ماجدہ کی تعزیت و دعا کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا منافقت تجارت،عدم جمہوریت،سول آمریت اور سیاسی بربریت سے شاہراہ جمہوریت رکاوٹیں کھڑی کرکے منزل صوبہ کے سفر کو طویل سے طویل تر کر دیا۔تحریک کے مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ،اکرم انصاری،ارشاد احمد شاد نے مزید کہا کہ بہاولپور کے سیاستدان ماہ و سال کی عارضی کرسی کی خاطر ایوانوں میں صوبہ کی جانب بڑھ نہیں رہے۔آئندہ الیکشن میں اب عوام ان کا راستہ روکیں گے۔









































Visit Today : 520
Visit Yesterday : 0
This Month : 520
This Year : 64239
Total Visit : 169227
Hits Today : 3693
Total Hits : 875507
Who's Online : 4




















