شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ، ایک اہلکار شہید،، 5 دہشت گرد ہلاک
bbc news urdu نے Monday، 5 December 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔ آئی ایس پی آرنے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سپاہی 25 سالہ ناصر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 21
Visit Yesterday : 536
This Month : 557
This Year : 64276
Total Visit : 169264
Hits Today : 41
Total Hits : 875753
Who's Online : 5




















