راولپنڈی :  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے الیکشن میں مقابلہ نہیں کر سکتے ، اس لئے اب یہ عمران خان کو نا اہل کرنے جا رہے ہیں ۔  شیخ رشید نے کہا کہ میں آج مایوسی کا اظہار کر رہا ہوں ، یہ ملک کو ڈبونےجا رہے ہیں ، یہ حکمران ملک سے بھاگنے جا رہےہیں ، اتفاق فاؤنڈری کے منشی نے ملک کا بھٹہ بٹھا دیا ہے ، آج ہر وہ آدمی جس کا ضمیر زندہ ہے وہ سوچ لے کہ عمران خان کے خلاف ساری جماعتیں اکٹھی ہو گئی ہیں، عمران خان کیساتھ ایسے منافق بھی ہیں جو اندر سے اس کے ساتھ نہیں ، آج پاکستان کی زندگی اور موت کا سوال ہے ، خیال رہے کہ عمران خان کو چھوڑنے والا غدار ، بے ایمان اور منافق ہو گا۔