ملتان کینٹ میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، تاجراور شہری عدم تحفظ کا شکار: انجمن تاجران خان پلازہ کینٹ کی ھنگامی پریس کانفرنس
ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین انجمن تاجران خان پلازہ کینٹ ظفر اقبال خان ، صدر بلال احمد ، چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران کینٹ غضنفر ملک ، کلب عابد خان ، اخترحسین نے ھنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملتان کینٹ میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ سے تاجراور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں خان پلازہ میں واقع دوکان العزیز کمپیوٹر پر بڑے پیمانے پر چوری کی واردات کی وجہ سے تاجربرادری تشویش میں مبتلا ہے کینٹ جیسے حساس علاقہ کے ہزاروں تاجر پہلےہی کاروباری بحران اور بدحالی کا شکار ہیں ان حالات میں وارداتوں میں اضافہ نے رہی سہی کسرپوری کردی ہے انہوں نے مذیدکہا تاجربرادری انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ملتان آمد کاخیرمقدم کرتےہیں ملتان میں انٹرنیشنل کرکٹ کافروغ خوش آئند ہے تاہم کرکٹ میچ کے شیڈول اور روٹ بارے ملتان انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے گنجان ترین علاقوں کے رہائشیوں اور تاجروں کو آئے روز شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے گلیوں ، محلوں اور تنگ سڑکوں پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ نظام زندگی مفلوج کردیتا ہے روٹس کے متعلقہ بازاروں ، مارکیٹوں کے تاجروں اور شہریوں کے نمائندوں کو اعتماد میں لے بغیر راستے بند کردینا بنیادی شہری حقوقِ کا استحصال ہے ملتان انتظامیہ کو چاہیے ملثان کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک ترین ہوٹلوں اور روٹس کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں وگرنہ راستوں کی بندش سے سکولوں ، کالجوں کے بچے گھروں تک تاخیرسے پہنچتےہیں اور مریضوں کے لیے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچنا ناممکن ہوجاتاہے تاجربرادری اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں پریس کانفرنس میں محمد وقاص ، اشتیاق شاہ، عاطف بلال ودیگربھی شریک تھے









































Visit Today : 501
Visit Yesterday : 0
This Month : 501
This Year : 64220
Total Visit : 169208
Hits Today : 3469
Total Hits : 875283
Who's Online : 10




















