پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا
bbc news urdu نے Sunday، 6 November 2022 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا، وہ شوکت خانم ہسپتال سے زمان پارک کے لیے روانہ ہو گئے ۔ عمران خان کی آمد سے قبل ہی زمان پارک میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ عمران خان کو لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج کرنےسے قبل عمران خان کے معمول کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے ۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 448
Visit Yesterday : 0
This Month : 448
This Year : 64167
Total Visit : 169155
Hits Today : 2691
Total Hits : 874506
Who's Online : 17




















