جھانوی کپور رنویر سنگھ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر آنے کیلیے بے تاب
ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ٹی وی اسکرین پر رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی۔ایک انٹرویو میں جھانوی سے سوال کیا گیا کہ کسی ایسے اداکار کا نام بتائیں جس کے ساتھ انہوں نے اب تک کام نہ کیا ہو لیکن اس کے ساتھ وہ اسکرین پر اچھی لگیں گی۔اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے رنویر سنگھ اور میری جوڑی اچھی رہے گی۔جھانوی کپور نے یہ بھی بتایا کہ ڈانس ریہرسل کرتے ہوئے جب وہ زخمی ہوئی تو انہوں نے رنویر سنگھ سے بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ رنویر کو میرے زخمی ہونے پر بہت افسوس تھا لیکن میں نے انہیں بتایا کہ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ کام کر رہی ہوں۔رنویر سنگھ نے کہا لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگتا، یہ غلط ہے کہ آپ ڈانس کرتے ہوئے زخمی ہوجائیں، آپ کو سیٹ کی وائرنگ ٹھیک کروانے کی ضرورت ہے۔








































Visit Today : 470
Visit Yesterday : 0
This Month : 470
This Year : 64189
Total Visit : 169177
Hits Today : 2943
Total Hits : 874757
Who's Online : 12




















