حکومت کا آئی ایس پی آر کے بیان پر عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ریاست اور اداروں کے خلاف الزامات پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری املاک اور عمارات پر جلاؤ گھیراؤ، پرتشدد سرگرمیوں اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔حکومت نے فیصلہ کیا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کارروائی کرنے کے لیے آئینی اور قانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس پنجاب سمیت دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد سرگرمیوں پر الگ سے کارروائی ہوگی۔ نجی املاک پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے حملوں سمیت آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر قانون کے روشنی میں تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔








































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 0
This Month : 499
This Year : 64218
Total Visit : 169206
Hits Today : 3391
Total Hits : 875205
Who's Online : 8




















