وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا،حکومت نے وفاق کے فیصلےکو ماننے سےانکارکردیا : ذرائع
bbc news urdu نے Saturday، 5 November 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور گزشتہ روز گورنر ہاؤس کو سیکورٹی دینے میں مکمل ناکام رہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو معطل کیے جانے پر بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 531
This Month : 5177
This Year : 68896
Total Visit : 173884
Hits Today : 1426
Total Hits : 955095
Who's Online : 4























